آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ورکرز ویلفیئر بورڈ یونٹ کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رویے کیخلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہا، احتجاج میں ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل ایپکا کالج آف ٹیکنالوجی کے صدر مہراللہ سمالانی ایپکا جیل خانہ جات کے صدر غلام نبی محمد حسنی ایپکا بیت المال کے عبد الغنی ریئسانی اور ورکرز ویلفئر بورڈ کے صدر عزیز شاہوانی احمد نواز لانگو حیات اللہ اور دیگر نے شرکت کی ایپکا کے ممبران نے رحمت اللہ زہری کی قیادت میں سیکرٹری ویلفیئر بورڈ کخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے کہاکہ ایپکا ملازمین کے حقوق کے تحفظ کاضامن ہے۔
نوکریوں سے جبری برطرفی ان کی جگہ اپنے رشتہ کو داروں کو تعینات کرنا بدنیتی ہے، احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے ہمارے ورکروں کو برطرفی اور ٹرانسفر کی دھمکیاں ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں کرسکتیں، ویلفیئر بورڈ انتظامیہ ایک طرف مذاکرات کی بات کررہا جبکہ دورسری جانب ہمارے ممبران کو مطالبات سے دستبرداری کا جھانسہ دیکر مراعات کی پیشکش کررہاہے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایپکا کا ممبر نہ بکا ہے نہ بکی گا۔
انہوں کہا کہ سوموار تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل سخت کرکے اپنے احتجاج کو پریس کلب کے سامنے منتقل کرینگے۔ اسلام آباد میں ورکرز ویلفئر بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.