پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا، برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، رچرلیسن اور لوکس نے گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول پیئک سیونگ نے اسکور کیا۔
دوسری جانب لیاری اور ملیر کے بلوچ شائقین برازیل کی جیت پر کافی خوش ہیں،لیاری میں فٹبال کے متوالوں نے بڑی اسکرین لگا کر میچ دیکھا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی میچ دیکھنے وہاں پہنچے۔
کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔
اس سے قبل پری کوارٹر فائنل کے میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان کو شکست دی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.