پاکستان:
اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 12 گھنٹے انتظار کرنا پڑا، سخت سردی میں مسافروں نے رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گزاری
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے261 میں اڑان سے قبل تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔
مسافروں نے طیارے سے آف لوڈ کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کیا اور بغیر سہولت کے سخت سردی میں مسافروں نے رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گزاری۔
مسافروں کا کہنا تھاکہ 12 گھنٹوں سے انتظار کر رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل پہنچایا گیا اور نہ ہی کھانا پینا دیا گیا۔
خیال رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ‘‘پی آئی اے‘‘کے سروسز سے اکثر مسافر شکایت کرتے ہیں کہ ان کا سروس ناقابل بروسہ ہے۔کبھی کبھی پی آئی اے کے مسافر دو دو دن بھی بغیر سہولت کے ائیرپورٹ پر گزارتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.