پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔
اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا ہےکہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔