تربت :
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ایجوکیشن یونٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی اسکول تربت کے ہال میں منعقدکی گئی جس میں محکمہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ(ر) شیخ محمدعمرنے نومنتخب کابینہ کے عہدیداران پریزیڈنٹ عبدلرازق ،سینئروائس پریزیڈنٹ پرویزاحمد،وائس پریزیڈینٹ عبدالشکور،جنرل سیکرٹری خالدعلی،جوائنٹ سیکرٹری بہرام بلوچ،پریس سیکرٹری مقبول بلوچ،آفس سیکرٹری سدھیراحمد،فنانس سیکرٹری عبدالخالق اورسپرست اعلیٰ عابدحسین سے حلف لیا۔
اس موقع پرنومنتخب صدرعبدالرازق بلوچ نے کہاہے کہ وہ کلرکس سمیت لوئراسٹاف کودرپیش مسائل اور پروموشن کے حوالے سے اقدام اٹھائیں گے اور ایپکاکے تمام محکموں کے یونٹس سے بہترین تعلقات اور کوآرڈی نیشن پیداکریں گے۔