پاکستان میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے اپنے آپریشنز بند کر دیے جس کے بعد کئی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاشی حالات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معروف بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان میں آپریشنز ختم کر دیے۔
انسولین بنانے والی معروف کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کردیا جس کے باعث ہیوملن انسولین مارکیٹ میں ناپید ہوگئی، امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ ادویات کی فروخت ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے جاری رہیں گی۔
جرمن کمپنی فریزنیس کابی نے بھی پاکستان میں آپریشن ختم کردیا، جرمن کمپنی کینسر، انستھیزیا اور گردوں کی ادویات تیار کر رہی تھی۔
جرمن کمپنی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے اطمینان بخش ماحول نہ ملنے پر کاروبار ختم کیا ہے۔
فرانسیسی کمپنی سنوفی نے بھی پلانٹ لوکل کمپنی کو فروخت کردیا۔عالمی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریگولیٹری باڈیز بزنس دوست فیصلے نہیں کرتی، خام مال اور دیگر اخراجات میں اضافہ ہوا جس کے بعد مقرر کردہ ریٹس پر ادویات بنانا ناممکن ہے لہذا کاروبار بند کرنا پڑرہا ہے۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023