خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل تھانہ ڈاڈیوالہ میں گشت کر رہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پولیس موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج بھی شامل ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ولایت بنوں کے ضلع لکی مروت کے گاؤں شہاب خیل میں تحریک طالبان پاکستان کے حملہ آوروں نے چھاپے کی غرض سے آنے والی پولیس کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، جس میں 6 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہو ئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبرپختونخوا اور جنوبی وزیرستان سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں فورسز پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گیارہ نومبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک خودکش حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ فورسز پر ہونے والا دوسرا حملہ تھا، 23 اکتوبر کو میر علی میں ایک خودکش حملہ آور نے قافلے پر حملہ کیا جس میں 21 فوجی زخمی ہوئے تھے۔
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی - February 7, 2023
- نازی دور کی ٹائٹینک فلم: پروپیگنڈہ، زیادتی اور المیے کی کہانی - February 7, 2023
- حفیظ زہری کو رہائی کے بعد اغواء کرنے کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ - February 4, 2023