کوئٹہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے سو فلٹریشن پلانٹس میں سے بیس پلانٹس جواب دے گئے، صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پلانٹس کی تاحال مرمت نہیں ہوسکی شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔
بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سو فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی تھی مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے 100 میں سے بیس پلانٹس خراب ہوگئے،مختلف علاقوں میں پلانٹس خراب ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین اور فلٹریشن پلانٹس پروجیکٹ کے سربراہ جمیل آغا نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے خراب پلانٹس کی مرمت نہیں ہوسکی ہے،صوبائی حکومت کو فنڈز کے حصول کیلئے سمری بھجوادی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.