ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ نے پاکستان کو ہراکر آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا ہے ۔
فائنل میچ میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا ۔
انگلینڈ کی ٹیم نے اس ہدف کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.