نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءکی شکایات کی انکوائری اور تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کے وفد کے ہمراہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کمیشن کے ارکان کو بلوچی چادر پہنائے گئے۔
کمیشن کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں کوئٹہ کے دورے پر ہے۔
اس موقع پر این ڈی ایم کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین احمد جان، سیکرٹری اطلاعات انجینئر ایمل خان ناصر اور پارٹی کے دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔