فیفا ورلڈ کپ میں 200 ڈالرایک رات کے لگژری خیموں سے شائقین غیرمطمئن دکھائی دیتے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق موٹے پلاسٹک سے بنے ہوئے ٹینٹس میں 2 سنگل بیڈ اور ایک اسٹینڈ ہے جس پر ایک لیمپ رکھا ہے۔ پتلا سا کارپٹ کہیں کہیں سے اٹھا ہوا معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ مٹی اور بجری پربچھایا گیا۔
بجلی کا ایک پنکھا اس کمرے کو مکمل کرتا ہے۔ورلڈ کپ شائقین کیلیے منتظمین نے 1800 ٹینٹ بنائے ،ایک میں 2افراد سماسکتے ہیں۔
ایک شائق کے مطابق یہ ایک غیر معیاری ہاسٹل جیسا ہے جو ایک بیگ کے ساتھ دنیا گھومتے ہوئے آپ کو ملے گا۔ ایک پرستار نے بتایا کہ یہاں کوئی ترتیب نہیں، کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں، اسٹورز بند ہیں، پینے کا پانی نہیں، یہ واقعی وہ جگہ نہیں، جس کی ہم نے ادائیگی کی ہے۔
یہ اب بھی زیرِ تعمیر ہے۔ دن کے وقت تو یہ جہنم جیسا ہوتا ہے۔ یہ صحرا ہے۔ یہاں بہت گرمی ہوتی ہے۔‘
Inside Qatar’s fan village ⚽https://t.co/L3dSBM7CjH pic.twitter.com/hZnMBkjpOQ
— BBC News (World) (@BBCWorld) November 20, 2022
حیران کن طور پر جب شوگو ناکاشیما اگلے دو ہفتوں کے لیے اپنے گھر کے بارے میں بتا رہے تھے تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ ایسی مسکراہٹ کہ ’اگر میں نہیں ہنسا تو میں رو دوں گا۔‘
کچھ لوگوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.