انجمن دکانداران کے رہنماﺅں حاجی عبدالمالک بلوچ عطاءمحمد دہانی محمد حسین کریم جان اور دیگر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بازار کمیٹی کی مدت تین سال ہے مگر حاجی خلیل اور ساتھیوں نے اسے غیر آئینی طریقے سے کھینچ کر پانچ سال تک لے گیا ہے، جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجمن دکانداران بازار کمیٹی کے غیر آئینی وجود کو تسلیم نہیں کرتے، سرکاری اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بازار کے معاملات میں موجودہ غیر آئینی کمیٹی سے خود کو دور رکھیں اور بازار کے معاملات پر ان سے کسی قسم کا صلح ومشورہ نہ کریں تاوقتیکہ کہ نئے الیکشن نہیں کرائے جاتے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.