زمیاد برادرز کی جانب سے آواران لباچ کراس میں تیل بردار زمیاد مالکان کے حق میں احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹ یونین کی سبکدوشی, زمیاد والوں کی بارڈر تک رسائی, روزگار کی بحالی اور جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
زمیاد مالکان، ڈرائیورز، کلینرز اور اِس کاروبار سے جڑے اسّی فیصد لوگ پچھلے چھ مہینوں سے کرپٹ اور اقربا پرور زمیاد یونین کی کارکردگی سے غیر مطمئن اور بے روزگار ہو چکے ہیں۔
اِس بابت حکام بالا ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ بصورتِ دیگر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔
مطالبات کی منظوری تک ہر طرح کی ایرانی ڈیزل کے کاروبار سے منسلک تمام گاڑیوں کو لباچ کِراس ( پرانا مشکے کراس ) سے آگے غیر معینہ مدت کیلئے داخل ہونے اور آگے جانے نہیں دیا جائے گا۔ تاوقتیکہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ یونین کو فی الفور ختم کیا جائے۔ زمیاد مالکان کی اکثریتی رائے کی بنیاد پر نئی یونین/کابینہ تشکیل دی جائے۔ روزانہ ضلع آواران کے 50 زمیاد گاڑیوں کو بارڈر تک رسائی کے لئے سیریل نمبر ٹوکن جاری کیا جائے زمیاد گاڑیوں کا انتظامیہ کی نگرانی اور مالکان کی موجودگی میں دوبارہ سے رجسٹریشن کروایا جائے رجسٹریشن شفافیت کی بنیاد پر ہو یونین پابند ہو وہ تمام رجسٹرڈ شدہ زمیادوں کا لسٹ جاری کرے۔