کراچی:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف نبی بخش تھانے میں بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں گواہ کی وفات کا سرٹیفیکٹ پیش کرنے بعد دیگر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف نبی بخش تھانے میں بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے استغاثہ کے گواہ کی وفات کا سرٹیفکیٹ پیش کردیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عزیر جان بلوچ کی گرفتاری کے وقت غلام رسول ایس ایچ او نبی بخش تعینات تھے۔ سابق ایس ایچ او غلام رسول پلیجو وفات پاچکے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023