کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
کینیٖڈین وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا نے ایران کی 6 شخصیات اور دو کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، پابندیاں ایران میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی پر لگائی گئی ہیں۔
رواں برس کینیڈا کی جانب سے ایرانی پابندیوں کا یہ پانچواں پیکج ہے، پابندیوں کے تحت پابندیوں میں شامل افراد کینیڈا کا سفر نہیں کر سکیں گے اور ان کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی - February 7, 2023
- نازی دور کی ٹائٹینک فلم: پروپیگنڈہ، زیادتی اور المیے کی کہانی - February 7, 2023
- حفیظ زہری کو رہائی کے بعد اغواء کرنے کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ - February 4, 2023