خاران ڈیری فارم کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے خاران شہر کے قریب واقع شیخ سلیم احمد تگاپی کے گھر کے اندر گھس کے اندھا دن فائرنگ کی ،فائرنگ کے ذد میں آکر چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ،چاروں لاشوں اور ایک زخمی کو سول ہسپتال خاران منتقل کیا دیا گیا ہے ۔
دو لاشوں کی شناخت شیخ سلیم احمد ولد عبدالسلام تگاپی ،سیف اسلام ولد امیر بخش جبکہ زخمی شخص کی شناخت دلشاد ولد عبدالغفور گرگناڑی کے نام سے ہوئی ہیں ۔ باقی دو افراد کے لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
پولیس زرائع کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کیاجائے گا واقعہ کا اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول ہسپتال پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023