ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹرسید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے6 اضلاع کی203یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 28نومبر پیرسے شروع کی جائے گی۔
سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 9لاکھ78ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے دوران4 ہزار160کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں جنوری2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023