امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
نینسی پلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کیلئے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔
دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔
- ویڈیو: بلوچستان اکیڈمی تربت ءِ نیمگ ءَ13فروریءَ عطا شادءِ سالروچءِ درگتءَ سئے روچی مراگاہ ئے برجم دارگ بیت - February 2, 2023
- ایران نے جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے 100 کی فراہمی میں کسی جواز کے بغیر 80 میگاواٹ کی کمی کی ہے ، ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران - January 31, 2023
- بلوچستان اکیڈمی تربت کا 13فروری کو عطا شاد کی برسی پر تاریخی فیسٹول کا اعلان - January 31, 2023