اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف متعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی شروع کی۔
ہزار گنجی اور نواحی علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کے نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے 11 نان بائیوں کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.