کوئٹہ میں محکمہ انٹی کرپشن کی کارروائی پولیس اہلکارسمیت2افراد کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
محکمہ انٹی کرپشن حکام کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے رہائشی طاہر نے محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع دی تھی کہ اسکا علاج کی غرض سے کوئٹہ آیا تھا کہ بروری تھانہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیااوراسکے بھائی کی رہائی کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔
جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کامران بشیر اوروحید نے جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے بروری تھانہ کے پولیس اہلکار ناصر خان اور اسکے ساتھی امیر جان کو ایک گاڑی سے گرفتار کرکے ایک لاکھ روپے برآمد کرلئے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر2کیو2022درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.