تربت:
کالج بس کی بندش کے خلاف ہوشاپ، شھرک اور کیساک سے تعلق رکھنے والی گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات کا ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا ،روڈ بلاک کردیا۔
ہوشاپ اور شھرک سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات نے پیر کو شھرک میں ایم ایٹ شاہراہ پر روڈ بلاک کردی اور دھرنا دیا۔
طالبات کے مطابق ان سے بس کی سہولت واپس لی گئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں شھرک، سامی، کیساک اور ہوشاپ سے تعلق رکھنے والی طالبات کلاسز لینے سے محروم ہیں اور ان کی تعلیمی سیشن ضائع ہورہی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر تحصیلدار تربت وہاں پہنچ گئے اور نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے علاقائی کونسلر اور دیگر عمائدین سے ان کے مزاکرات ہوئے۔
پرنسپل گرلز ڈگری کالج تربت میڈم گل خالد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالج میں بسوں کا مسلہ آج کا نہیں پچھلے تین سالوں سے بسیں کھڑی ہیں۔ ان کے مطابق چار ماہ قبل جب انہوں نے چارج سنبھال لیا تھا تب بھی یہ مسلہ موجود تھا اور بسیں کھڑی تھیں اس معاملے پر میں نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی تھی۔ میڈم گل نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے دوران اقتدار ایلمنٹری کالج کی ایک بس گرلز کالج کو دے کر اس کے سارے خرچے کا زمہ لیا تھا مگر بعد میں ہمیں میر ظہور احمد یا حکومت کسی نے مرمت، فیول اور دیگر مد میں تعاون نہیں کیا اور ہمارے پاس بھی اضافی بجٹ نہیں ہے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت انہیں چلاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ نے آج رابطہ کرکے بس چلانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.