ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے الطاف ولد اقبال نامی شخص کو قتل کردیا۔ ریسکیو رضا کاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب پشین میں پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔
مقتول اہل کار نام محمد ہاشم بتایا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.