بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر عبدالرشید مینگل نے مکی مسجد زاہدان ایران میں نمازیوں پر ریاستی حملے اور اس کے بعد تاحال جاری خون خرابے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک بات ہے- سیستان، زاہدان میرجاوہ اور سراوان میں بلوچ قوم کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں- انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کے نامور شخصیات بھی انہیں فسادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں- انہوں نے بلوچ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست کی جانب سے بلوچوں کا کشت خون روکا جائے-
Latest on YouTube