جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر یوکرین کے دورے پر کیف پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جرمن صدر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس سے قبل جرمن صدر نے اپریل میں پولینڈ، لتھوانیا، ایسٹونیا اور لاتویا کے صدور کے ساتھ دورے کا منصوبہ بنایا تھا۔
تاہم یوکرین نے روس کے ساتھ جرمنی کے دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مائر کے دعوت نامے کو منسوخ کر دیا تھا۔یوکرین کے اس موقف پر جرمنی نے ناراضی ظاہر کی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.