بلوچستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری،صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 48کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے22،کیچ سے 19اور گوادر سے7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران221افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3490ہوگئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.