بلوچستان میں سیلاب کے باعث اب تک 336اموت،2لاکھ سے زائد مکانات کے تباہ ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں 13جون کے بعد سے اڑھائی ماہ تک جا ری رہنے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک صوبے میں 336اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جاں بحق ہو نے والوں میں 149مرد، 80خواتین، 107بچے شامل ہیں جبکہ 187افراد کے زخمی ہو نے کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2لاکھ 25ہزار مکانات سیلاب کے باعث متاثر ہوئے ہیں جن میں 75ہزار مکمل طور پر تباہ اور ڈیڑھ لاکھ جزوی طوپر متاثرہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2ہزار 2سو 21کلو میٹر سڑکیں 54پل 2لاکھ 39ہزار 5سو 5ایکڑ سے زائد زرعی اراضی ، 20ہزار 1سو 6سولر پینل اور 8سو 13بور بھی تباہ ہو چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3لاکھ 28ہزار 8سو 32مو یشی بھی ہلاک ہو نے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.