قلات کے قریب غوث آباد کراس پر قومی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم سے کار میں سوار چار افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو منتقل کردئیے گئے۔
مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی اور کار کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
پشین کے علاقے سرانان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار بشیراحمد ساکن کلی گل باران پشین اور شمس اللہ ساکن کلی لُمڑان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پشین سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
کوئٹہ کے علاقے دشت سپزنڈ میں ایک نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے سیلابی پانی کے گہرے تالاب میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش نکالنے کیلئے ریسکیوکاعمل شروع کردیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.