تربت:
بلوچستان اکیڈمی تربت کے وفد کی اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی سربراہی میں اے ڈی سی تابش بلوچ سے ملاقات، اکیڈمی کی زمین پر قابض لینڈ مافیا کے حوالے سے ملاقات،اے ڈی سی کی جانب سے قومی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی، بلوچستان اکیڈمی تربت کے ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد کی سربراہی میں اے ڈی سی ریونیو تابش بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوراکیڈمی کودرپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور اکیڈمی کی قومی زمین کو ہتھیانے کے لئے سرگرم شخص کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں،جبکہ اے ڈی سی کی جانب سے قومی و اجتماعی مفادکے اداروں کی تحفظ کے لئے ہرقسم کی اقدام کی یقین دہانی کی۔ اکیڈمی کے وفد میں اکیڈمی کے سابق چیئرمین عبید شاد،جنرل سیکرٹری شگراللہ یوسف، ایگزیکیٹو ارکان قدیر لقمان،مقبول ناصر،احمد عمر اور دیگر شامل تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.