معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک مبینہ طور پر ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں اپنے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر معاہدہ پورا کرنے کے عزم کی خبر سامنے آتے ہی مارکیٹ میں سوشل نیٹ ورک کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
طویل عرصے سے چلنے والی ٹوئٹر خریداری کی کہانی میں یہ نیا موڑ عدالت میں ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک پر کیے گئے دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت کے آغاز سے تقریباََ 2 ہفتے پہلے آیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.