اوتھل میں مرد چوروں کے بعد اب خواتین بھی میدان میں آگئیں،اوتھل میں چور عورتوں کا گروہ سرگرم،لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی خواتین کو پہلے تو اوتھل پولیس نے مکمکا کرکے چھوڑ دیا۔لیکن ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ذاتی کاوش سے ان 5 عورتیں اور ایک مرد جو کہ ڈرائیور تھا کو حراست میں لے کر سونا برآمد کر لیا۔
جب کہ دس ہزار اور ایک شناخی کارڈ برآمد نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق اوتھل میں گزشتہ چند دنوں میں چور عورتوں کا بڑا چرچا تھا۔جو پہلے علاقے کی ریکی کرتی تھی اور جس وقت مرد گھر پر نہیں ہوتے تھے۔واردات کرکے رفو چکر ہوجاتی تھیں۔
گزشتہ شام بشوانی گوٹھ اوتھل میں ایک ہائی روف نمبر CB-6382 ایک مرد جو کہ ڈرائیور تھا اور 5 خواتین تھیں جو اپنے آپ کو کسی NGO کی رضاکار ظاہر کرکے دیہاتی سادہ لوح خواتین کو گھر بنانے اور بھاری انعامات نکلنے کا جھانسہ دے کر اور ان سے نقدی لے کر اور باتوں میں الجھا کر گھر کی خاتون سیلاکھوں روپے کا ڈیڈھ تولہ سونا،جب کہ دوسری خاتون سے ہزاروں روپے کا 3 اشرفی سونا جب کہ دو اور خواتین سے پانچ،پانچ ہزار روپے اور شناختی کارڈ لے کر رفو چکر ہوگئیں۔
جب گھر کے مردوں کواطلاع ملی تو وہ اپنے ورثاء کے ساتھ تھانے پہنچیں اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔جس پر SHO اوتھل نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ کے مقام پر 5 چور خواتین عائشہ دختر فرزند علی،ریحانہ بنت فرزند علی،رخسانہ فاروق ذوجہ محمد فاروق،فوزیہ ذوجہ شہزاد،ثناء ذوجہ محمد عالم اور گاڑی کے ڈرائیور محمد اصغر ولد محمد اشرف کو ہراست میں لے کر تھانے لے آئے۔
ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر ایک مرد اور ایک عورت آئے جنھوں نے پولیس سے توڑ جوڑ کی۔
جس پر پولیس نے بشوانی گوٹھ کے متاثر غلام رسول ولد حاجی کو بلا کر پولیس نے اپنی مرضی کا بیان لکھوا کر اور اس سے انگھوٹا لگوا کر ملزم خواتین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔جس پر متاثرین فریادی بن کر ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے پاس گئے۔
جنہوں نے اوتھل پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او اوتھل کو فالفور ہدایت کی کہ چور خواتین کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے جس پر ایس ایچ او اوتھل نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملزمان کے تعاقب میں نکلے اور وندر کے قریب مین قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے اور اوتھل پولیس نے ڈرائیور محمد اصغر ولد محمد اشرف اور 5 چور خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے بعد مسروقہ سونا برآمد کیا ۔ پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.