مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو رواں برس اپریل میں 44 ارب ڈالر میں خریداری کا معاہدہ کرنے کے بعد خریداری سے مکر جانے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ٹوئٹر سے منسلک رہنے والے متعدد ذرائع نے تصدیق کی کہ ایلون مسک نے 27 اور 28 اکتوبر کی درمیانی شب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے فوری بعد انہوں نے اس کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) بھارتی نژاد پراگ اگروال، اعلی قانونی اور پالیسی ایگزیکٹو وجیہ گڈے، چیف فائنانشل افسر (سی ایف او) نیڈ سیگال اور جنرل کونسلر سیان ایڈجیٹ کو فارغ کردیا۔
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
میڈیا کے مطابق مسک کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ انہوں نے عوامی طور پر اگروال پر سپیم بوٹ اکاؤنٹس کی تعداد پر گمراہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
مسک نے اگروال کے ٹویٹس میں سے ایک کا جواب دینے کے لئے مشہور طور پر پوپ ایموجی کا استعمال کیا۔
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی - February 7, 2023
- نازی دور کی ٹائٹینک فلم: پروپیگنڈہ، زیادتی اور المیے کی کہانی - February 7, 2023
- حفیظ زہری کو رہائی کے بعد اغواء کرنے کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ - February 4, 2023