تربت : سزائے موت کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان، تربت کے زیراہتمام ایک پروگرام منعقد کی گئی۔ پلے کارڈز اٹھا کراحتجاج بھی کیا گیا۔ پیرکی صبح ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آرسی پی) تربت کے رہنماپروفیسرغنی پروازکی سربراہی میں ایک پروگرام ایچ آرسی پی کے آفس میں منعقدکی گئی جس میں سیاسی،سماجی سمیت دیگرشعبوں سے تعلق رکنے والے لوگوں نے شرکت کی۔شرکانے سزائے موت کے خلاف اپنے دلائل دئیے اورکہاکہ اگرکوئی شخص کسی انسان کے قتل میں ملوث ہے تواسے سزائے کی بجائے عمرقیدکی سزادی جائے تاکہ وہ زندگی کی اہمیت اور اس قتل پرپشیماں ہوکرجب جیل سے چھُوٹے تواسے زندگی کی اہمیت کااحساس ہو،سزائے موت سے قتل کامحض بدلہ چکایا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سزائے موت کو ختم کیا جائے۔
- سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے - February 5, 2023
- کوئٹہ میں خود کش دھماکا - February 5, 2023
- وڈھ: لاپتہ انور بلوچ کے اہلخانہ کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردی - February 5, 2023