بلو چستان کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید30کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے11،کیچ سے12اور گوادر سے7ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4729ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران117افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں سے 52کا تعلق لسبیلہ،42کا کیچ،23کا تعلق گوادر سے بتایا جا تا ہے۔
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ،اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی - February 7, 2023
- نازی دور کی ٹائٹینک فلم: پروپیگنڈہ، زیادتی اور المیے کی کہانی - February 7, 2023
- حفیظ زہری کو رہائی کے بعد اغواء کرنے کی کوشش اور اہلخانہ پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ - February 4, 2023