ڈینگی کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کے بعد صوبے میں ڈینگی کے رجسٹرڈ کیسزکی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 841 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے ڈینگی کے 48، کیچ سے 2 اور گوادر سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع کیچ میں 2 ہزار 966 رپورٹ ہوئی جبکہ گوادر میں 430 اور لسبیلہ میں 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
- سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کرگئے - February 5, 2023
- کوئٹہ میں خود کش دھماکا - February 5, 2023
- وڈھ: لاپتہ انور بلوچ کے اہلخانہ کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردی - February 5, 2023