کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے بی این پی چھوڑنے کے فیصلے کی تردیدی کردی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی جانب سے بی این پی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی جس پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں میر حمل کلمتی کی جانب سے میرے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ بی این پی کا سی ای سی ممبر اور پارٹی ٹکٹ سے ایم پی اے گوادر ہوں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ پروپگینڈہ کرکے جھوٹ پر مبنی خبریں چلارہے ہیں۔ پارٹی کارکنان اور میڈیا اسطرح کی خبروں پر کان نہ دھریں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.