بلوچستان حادثات و واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی اسپورٹس سیکرٹری و پنجگور زون کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ کے بھائی سعود احمد ولد خان محمد نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی پولیس و خاندانی ذرائع نے جس کی تصدیق کردی۔ علاوہ ازیں بیلہ میں سیلاب متاثرین کے خیمے میں آتشزدگی، تین سالہ بچی جاں بحق، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ بیلہ کے مضافات میں واقعہ گوٹھ محمودانی میں بدھ کے روز سیلاب متاثرین کے خیمے میں اچانک آگ بھڑکنے کے نتیجے میں تین سالہ عائشہ بنت ثنا اللہ قوم خاصخیلی جاں بحق ہو گئی جبکہ ہدایت اللہ ولد ابراہیم خاصخیلی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے نعش اور زخمی کو سول اسپتال بیلا لایا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی اور بچی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.