بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری کی ملاقات دونوں رہنما کے درمیان وڈھ مینگل ہاوس میں ہونے والی ملاقات ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی حالیہ مون سون بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات زیر غور آئے۔ خضدار کے مسائل اور خصوصاً یہاں کے عوام کو قدرتی گیس سہولت کی فراہمی سے متعلق دونوں رہنما¶ں نے اپنے ترجیحات بیان کیں۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وفاقی حکومت کے سامنے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور خضدار زہری وڈھ و ملحقہ علاقوں کو قدرتی گیس کی سہولت کی فراہمی اور یہاں گیس پلانٹ لگانے کا مطالبہ رکھیں گے اور جلد سے جلد اس پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس کرد، اور بی این پی (عوامی) کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدام بلوچ موجود تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.