لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر میں کنٹینر کے حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جوکہ کنٹینر میں پھنس گئے تھے اسے شدید زخمی حالت میں لوڈر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا اور جسے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی شناخت ساجد بلوچ ولد فتح محمدبلوچ ساکن حسن علی میر محمد روڈ نوالین کراچی سے ہوئی ہے۔ جب کہ دوسرے واقعے میں ایدھی رضاکاروں نے حب مشرقی بائی پاس ندی سے ایک نوجوان کی نعش کو نکال کر اسے جام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق متوفی کی عمر 25 سے 30 سال ہے اور تاحال اس کی شناخت نہ ہوسکی۔
Latest on YouTube