تربت: بلوچی زبان کے کہنہ مشق شاعر اور جدیدفارسی نظموں کے مترجم علی بخش دشتیاری کا بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ۔- بلوچستان اکیڈمی تربت کے چیئرمین ڈاکٹرغفورشاد نے اکیڈمی کی نئی کتب کا تحفہ پیش کیا۔ علی بخش دشتیاری نے مغربی بلوچستان میں بلوچی زبان کی ترقی و ترویج کے حوالے سے بلوچ عوام کی زبان و ادب دوستی اور بلوچ ادبا اور شعرا و محققین کی کاوشوں پر تفصیلی گفتگو کی۔
درایں اثنا اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹرغفورشاد نے اکیڈمی کی کاکردگی اور ادبی ماحول کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس نشست میں اکیڈمی کے سابق صدرغنی پرواز،معروف بلوچ محقق یوسف عزیزگچکی،سابق صدرعبیدشاد،وائس چیئرمین عارف عزیز،جنرل سیکریٹری شگراللہ یوسف، معروف شاعر احمد رحیم امجد،ایگزیکٹیو ارکان ڈاکٹرمحسن بالاچ، عابدعلیم، مقبول ناصر،قدیرلقمان،فنانس سیکرٹری جمال پیرمحمد،پریس اینڈپبلی کیشنزسیکرٹری جمال منظور اور دیگر نے شرکت کی۔علاوہ ازیں یوسف عزیزگچکی نے علی بخش دشتیاری کواپنی نئی شائع شدہ کتاب پیش کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.