محکمہ صحت سندھ نے سندھ بھر میں گیسٹرو، جلدی امراض، ڈینگی، ملیریا اور ڈائریا سمیت مختلف بیماریوں کے شکار افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد گیسٹرو، جلدی بیماریوں، ڈینگی، ملیریا، ڈائریا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
صوبائی محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 32 ہزار 485 افراد سانس، دمہ اور سینے کی مختلف بیماریوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مختلف جلدی امراض کے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 739 افراد جبکہ ڈائریا کے ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملیریا کے ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد جبکہ ڈینگی کے 2731 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے 19 ہزار 17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر بیماریوں سے متاثر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد میڈیکل کیمپس میں لائے گئے ہیں۔