ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے کہاہے کہ ایچ آر سی پی سمجھتا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کی بحفاظت بازیابی کے لیے صرف یکجہتی کا اظہار کافی نہیں بلکہ اِس مقصد کے لیے ٹھوس اقدام کرنا ہو گا۔ اِس طرح کی کارروائی، بدلے میں، یہ تقاضا کرتی ہے کہ ایک شفاف اور مؤثر طریقہء کار کے ذریعے مجرموں کی نشاندہی کی جائے اور اُن کا محاسبہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر قائم انکوائری کمیشن تکلیف دہ حدتک غیرمؤثر ادارہ ہے جوکہ متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا اہل نہیں۔ بری کارکردگی اور تنازعات جن کا سامنا کمیشن کے موجودہ چیئرمین کو کرنا پڑ رہا ہے، کے پیشِ نظر، ایچ آر سی پی کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور کمیشن کی خودمختاری اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے اسے ایک بااختیار ادارے کی شکل دی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.