بی ایس او (بی ایم سی یونٹ) کا یونٹ باڈی اجلاس منعقد، حسیب بلوچ یونٹ سیکرٹری جبکہ محمود بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بولان میڈیکل کالج یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت شال زون کے ڈپٹی آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عتیق بلوچ تھے۔
اجلاس کی کاروائی شال زون کے پریس سیکرٹری کامریڈ اسرار بلوچ نے چلائی اجلاس میں یونٹ کے سابق عہدیداروں سمیت ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ، سیاسی، تعلیمی صورتحال اور یونٹ باڈی کے ایجنڈے شامل تھے۔
یونٹ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر آصف بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے بیرک تلے ہم سب ایک ہیں چاہے وہ نصیرآباد میں بہنے والے ایک بلوچ کا خون ہو مکران یا پھر کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والے بلوچ کا خون ہو ہمارے لیئے بلا تفریق قبائل و علاقہ سب برابر ہے ہم سب کا درد مشترک ہے بلوچستان یا پھر دنیا کے کسی بھی کونے میں ایک بلوچ کو کوئی تکلیف پہنچے تو دوسرا بلوچ اسے اپنا درد و تکلیف سمجھتا ہے۔ زونل ڈپٹی آرگنائزر عاطف بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور تعلیمی صورتحال پر اگر بات کی جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دونوں اسباب ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ تعلیم کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی ڈگریاں حاصل کر لیں اور ہم سمجھ لیں کہ ہم تعلیم یافتہ ہیں اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لینے سے وہ سیاسی بن جائے گا تو یہ محض ایک خیالی پلاؤ ہے تعلیم وہ ہے جو آپ میں شعور پیدا کرے آپکو آپکے کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرے اور وہی شعور آپکو سیاسی طور پر بیدار کرے جس کے ذریعے آپ اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ نواب خیر بخش مری کا قول ہے کہ سیاسی شعور ہمیشہ سے بی ایس او کے سرکلز سے اجاگر ہوتی ہے۔ ہمیں آج یہ جان لینا چاہیے کہ ہم کس نہج پر کھڑے ہیں ہمیں کیا کرنا چاہیے ہمیں اپنے سرکلوں کو اباد رکھنا چاہیے۔
آخری ایجنڈے میں یونٹ کے عہدوں پر الیکشن کیا گیا جس میں حسیب بلوچ یونٹ سیکرٹری اور محمود بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.