بیلہ شہر اور اس کے مضافات میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا بخار نے پنجھے گاڑ لیے ہیں، ملیریا بخار میں مبتلا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادآبادی کی 70 فیصد تک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹورز پر انسداد ملیریا ادویات بھی ناپید ہیں جس کے باعث ملیریا بخار پر قابو پانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔عوامی حلقوں نے محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے حکام و افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ملیریا بخار کی بڑھتی ہوئی تشویش نازک صورتحال پر قابو پانے کے لیئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.