بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے این ایچ اے کی نا اہلی کی وجہ سے بولان شاہراہ کی عدم بحالی کے خلاف سندھ بلوچستان شاہراہ کو ڈھاڈرمیں ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج کیا گیا۔احتجاج کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف چھوٹی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹرانسپورٹرزرہنماؤں نے کہاہے کہ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی بولان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تاحال بحال نہیں کیا جاسکاہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کچھی بولان کی جانب سے بار بار بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزجنکا روزانہ اِسی روٹ پر لاکھوں روپے کا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ بولان شاہراہ کی تعمیراتی کام جنگی بنیادوں پر کی جائے اور شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل جلدبحال کیا جائے۔بعدازاں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعدروڈکوکھول دیاگیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.