بلیدہ اور زامران کے معتبرین کا جرگہ حافظ ناصرالدین زامرانی کی سربراہی میں گزشتہ روز منعقد کیاگیا جس میں بلیدہ زامران کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقائی عمائدین و معتبرین نے شرکت کی تھی۔
اس موقع پر علاقائی معتبرین نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زامران کی بڑی آبادی ہے جو باڈر پر رہنے کے باجود کاروباری پوائنٹس سے محروم ہے ۔ جالگی سرحدی کاروبار کا ایک اہم پوائنٹ اور مرکز رہا ہے۔لوگ وہاں کئی سالوں تک کاروبار کرتے رہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ تین سالوں سے سرکار نے اس اہم پوائنٹ کو بند کر دیا ہے۔جالگی کراسنگ پوائنٹ پاک ایران گورنمنٹس کی طرف سے پہلے سے تیار شدہ کراسنگ پوائنٹ ہے۔کئی وفاقی وزرا اس کراسنگ پوائنٹ کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں۔لہٰذا عوامی ضرورت کے پیش نظر اسے فوری طور کھولا جائے۔