بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عظیم راہشون رہبر سردار عطا اللہ خان مینگل کی 18ستمبر 1930 سے لے کر 2021 تک کی جدوجہد، جمہوری سوچ، انصاف، قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے سیمینار18ستمبر صبح دس بجے کراچی میں سیمینار منعقد کیا جائیگا- سیمینار میں تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین، دانشور، مفکر، ادیب، اہل قلم، صحافیوں و دیگر کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے گی جو اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کریں گے-
راہشون سردار عطا اللہ مینگل نے پوری زندگی محکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی عملی جدوجہد کی پاداش میں زندانوں، قیدیوں وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا، ہمیشہ ثابت قدمی، مستقل مزاجی کے ساتھ بلوچستان و دنیا کے عظیم انسانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں آمر و سول ڈکٹیٹروں کے ادوار میں ثابت قدم رہے صدیوں میں ایسے انسان پیدا نہیں ہوتے راہشون ایک فرد نہیں بلکہ باصلاحیت انسان تھے آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کے نظریات ہمارے ساتھ ہیں جو مشعل راہ ہیں- سیمینار کراچی میں منعقد ہوگا اس حوالے سے دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔