بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ملیریا، جلد اور سانس کے امراض کے پھیلاﺅ میں تیزی مختلف بیماریوں کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، جبکہ تین اضلاع میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع نصیر آباد، جھل مگسی، صحبت پور ،ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع لسبیلہ سے مختلف امراض کے مجموعی طور پر 5574کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سانس لینے کی بیماریوں کے 1660، جلد کے امراض کے 1467، ملیریا کے 1075، اسہال کے 875، آنکھوں کے انفکیشن کے 306، ہیضہ کے 191کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں بچوں میں امراض کے پھیلاﺅ کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں بچوں میں اسہال کے 408، ہیضہ کے 144، سانس لینے کی تکالیف کے 615، جلد کے 549، آنکھوں کے انفکیشن کے 108کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.