محکمہ تعلیم بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے باعث بلوچستان میں 2 ہزار 859 اسکول متاثر ہوئے جب کہ ضلع لسبیلہ میں سب سے زیادہ 321 اسکول تباہ ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق بارشوں سے تعلیمی نظام مکمل طور پر متاثر ہوا ہے دارلحکومت کوئٹہ میں 204 اسکول بارشوں سے متاثر ہوئے بلوچستان میں متاثرہ اسکولوں میں 6 ہزار 565 کمرے منہدم ہوئے بارشوں سے 1 ہزار 68 اسکولوں کی دیواروں منہدم ہوئیں۔
واضع رہے بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کے باعث 300 سے زائد افراد جانبحق ہوئے تاہم بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں مرنے والوں کی غیر سرکاری تعداد کافی زیادہ بتایا جاتاہے۔
بلوچستان حکومت کے رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 13 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں، 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد مکانات گر گئے ہیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.