متحدہ عرب امارات:
سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سےقبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔
سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔