پنجگور میں مسلسل بارشوں اور محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پنجگور میں گیسٹرو کی وبا پھیل رہا ہے ہسپتالوں میں جگہ نہیں روزانہ سینکڑوں مریض ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر نجی کلینکوں کا رخ کرتے ہیں تاہم ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی کثرت سے رینگرز ڈرپس بھی ختم ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں بھی رینگرز غائب ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کے ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز کے مطابق ادویات کے حوالے سے میں محکمہ بالائی افسران کو تحریری پر آگاہ کردیا ہے صورت حال گھمبیر ہے جتنے وسائل ہمارے پاس موجود ہیں وہ ہم بروئے کار لارہے ہیں چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ایوب مراد نے چار بچوں کی اموات کی تصدیق کی انکا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سو سے زائد گیسٹرو سے متاثرہ بچوں کو ہسپتال لایا جارہا ہے ہمارے پاس رینگرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات موجود نہیں مریضوں کے لواحقین مارکیٹ سے یہ ادویات خریدنے پرمجبورہیں۔
Latest on YouTube